جنوبی افریقا کے سابق کپتان اور اسٹار بیٹر بیٹر اے بی ڈویلیئرز بھارتی کھلاڑیوں ویرات کوہلی اور روہت شرما پر تنقید کرنے والوں پر برس پڑے۔
اے بی ڈی ویلیئرز نے روہت شرما اور ویرات کوہلی کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو ’لال بیگ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر کسی نے دونوں کھلاڑیوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں:پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اہم ہے، جنوبی افریقی کپتان
ڈی ویلیئرز نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ کس طرح کے لوگ ہیں جو بیٹرز کے کیرئیر کے اختتام پر لال بیگوں کی طرح سوراخوں سے باہر نکل جاتے ہیں۔
اپنے فیس بک لائیو سیشن کے دوران ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ کیوں ایسے تجربہ کار کھلاڑیوں پر تنقید کرتے ہیں جنہوں نے طویل عرصے تک اپنے ملک کی نمائندگی کی، یہ ان کھلاڑیوں کو سراہا جانے کا وقت ہے۔
مزید پڑھیں:مجھے کہا گیا یہ بھارت ہے ، ہاتھ ہلکا رکھیں ، سابق میچ ریفری کا آئی سی سی کے حوالے سے انکشاف
واضح رہے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں روہت شرما نے ایک ففٹی اور ایک سنچری اسکور کی جبکہ ویرات کوہلی ابتدائی دو میچز میں صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد تیسرے میچ میں 74 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے۔
