انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے سابق میچ ریفری کرس براڈ نے آئی سی سی کی بھارت نوازی کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا ہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے بات کرتے ہوئے کرس براڈ نے بتایا کہ بھارت کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے معاملے پر ہاتھ ہلکا رکھنے کو کہا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:زیادہ تر میچز میں فیصلے میں خود کرتا ہوں، کوچ پیغاما ت نہیں بھیجتے،سلمان آغا
کرس براڈ کا کہنا تھا کہ کہ ایک میچ میں بھارتی ٹیم 4 اوورز پیچھے تھی، سلو اوور ریٹ کا جرمانہ یقینی طور پر بنتا تھا لیکن مجھے ایک فون کال آئی اور کہا گیا کہ کوئی حل نکالو، ہاتھ ہلکا رکھو، کیونکہ یہ بھارت ہے ، فون کال کے بعد میں نے ٹائم کیلکولیشن میں موقع نکالا تھا۔
سابق ریفری کے مطابق فون کال کے بعد میں نے ٹائم کیلکولیشن میں موقع نکالا تھا، اگلے میچ میں ساروو گنگولی نے دبارہ وہی حرکت کی اور آفیشلز کی ایک نہ سنی، میں نے کہا کہ دوبارہ ایسا ہوا ہے ، اب کیا کرنا ہو گا تو مجھے بتایا گیا کہ صرف گنگولی کو سزا دیں۔
نیوزی لینڈ کی صوفی ڈیوائن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
انہوں نے کہا کہ کھیل میں کافی سیاست شامل ہے، اب لوگ سیاسی پیچیدگی سمجھ کر فیصلے کرتے ہیں، سارا پیسہ بھارت کے پاس ہے، اس نے عملی طور پر آئی سی سی کو قابو کر لیا ہے۔
