پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اہم ہے، جنوبی افریقی کپتان

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اہم ہے، جنوبی افریقی کپتان

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے سے قبل جنوبی افریقہ کے کپتان ڈونوون فریرا نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کو اہم قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونوون فریرا denoun ferrera کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ نے حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

زیادہ تر میچز میں فیصلے میں خود کرتا ہوں، کوچ پیغاما ت نہیں بھیجتے،سلمان آغا

ڈونوون فریرا نے کہا کہ ہمارے پاس باصلاحیت بلے باز اور باؤلرز موجود ہیں۔جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ میں نے فی الحال پچ نہیں دیکھی کیونکہ پریکٹس پر نہیں آیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی ایک دو گیندوں کے بعد معلوم ہوگا کہ ٹی ٹوئنٹی کی پچ کیسی ہے۔ پاکستان کے خلاف سیریز کو اہم قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ورلڈ کپ قریب ہے اس سے تیاری کا اچھا موقع ملے گا۔

قومی ٹیم کی خصوصی پنک کٹ متعارف

ڈونوون فریرا کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف پہلا میچ جیت جائیں تو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں اچھا آغاز ہو گا۔


متعلقہ خبریں