قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا(salman agha) کا کہنا ہے کہ زیادہ تر میچز میں فیصلے میں خود کرتا ہوں، کوچ پیغاما ت نہیں بھیجتے۔
جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ سے قبل نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم پچھلے سال کے گراؤنڈ کے اعداد و شماردیکھتے ہیں،اب بھی وہی حکمت عملی ہوگی،جو کھلاڑی ٹیم میں نہیں وہ بھی لوپ میں ہوتے ہیں۔
90 کی دہائی میں ہم بھی بھارت کو شکست دیتے رہے ہیں ، سلمان آغا کا ہارنے کے سوال پر انوکھا جواب
سلیکشن کمیٹی میں میری بھی ان پٹ رہتی ہے، وہ بھی ٹیم ورک ہوتا ہے،کینسر سے آگاہی کیلئے قومی کرکٹ ٹیم پہلی بار پنک شرٹ پہنےگی،غلطیوں سے سیکھ کر آگے بڑھناہوتاہے۔
بیٹنگ کے شعبے میں مزید توجہ دے رہےہیں،بالنگ کے شعبے میں بھی مزید محنت کریں گے،ہمیں ٹیم میں آل راؤنڈرز کی ضرورت ہے۔
اپنی کارکردگی بہتر بنانے پر توجہ دے رہاہوں،بابراعظم ایک ورلڈ کلاس پلیئر ہیں،ان کا ہمیں بہت فائدہ ہوگا۔
