دبئی: متحدہ عرب امارات نے قومی دن کو عیدالاتحاد کے نام سے جانا جاتا ہے۔ جو ملک کی بنیاد اور شناخت کی اصل روح کو دوبارہ زندہ کرتا ہے۔
متحدہ عرب امارات کا قومی دن “عید الاتحاد” یعنی اتحاد کا تہوار 2 دسمبر کو منایا جاتا ہے۔ یہ دن صرف ملک کے اتحاد کی سالگرہ نہیں بلکہ یہ اماراتی قوم کی تعمیر، برادر حکمرانوں کی قیادت اور اتحاد کی دائمی روح کی بھی علامت ہے۔ قومی دن کا نام گزشتہ سال تبدیل کیا گیا تھا۔
یہ دن مقامی افراد کو امارات کی کامیابیوں اور اتحاد کی قدر کا جشن منانے اور اپنے ملک سے وابستگی کے اظہار کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
عیدالاتحاد 2 دسمبر 1971 کا وہ تاریخی دن ہے جب ساتوں امارات ایک پرچم تلے جمع ہوئے اور بانی قوم شیخ زاید بن سلطان النہیان کی قیادت میں ایک متحدہ قوم کی بنیاد رکھی گئی۔ یہ دن امارات کی اتحاد، بصیرت اور کامیابیوں کا جشن منانے کا موقع ہے۔ یہ صرف قومی دن نہیں بلکہ اتحاد کی دائمی روح کی علامت ہے جو اماراتی قوم کی شناخت کا بنیادی حصہ ہے۔
ماہر امور عیسیٰ السبوسی نے کہا کہ یہ نام دراصل نیا نہیں بلکہ وہی اصل عربی عنوان ہے۔ عید الاتحاد ہماری قومی شناخت کو مضبوط کرتا ہے۔ اور ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہماری ترقی کی بنیاد اتحاد اور یکجہتی میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سب سے زیادہ ارب پتی شخصیت رکھنے والے ممالک
عیدالاتحاد ایک سرکاری تعطیل نہیں بلکہ روایت، ثقافت اور جدیدیت کے امتزاج کی علامت ہے۔
