پنجابی میوزک کے عالمی سفیر دلجیت دوسانجھ نے آسٹریلیا میں تاریخ رقم کردی ہے۔
دلجیت نے ویسٹرن سڈنی میں اپنے ’آورا ٹور‘ کے دوران 25 ہزار نشستوں والا اسٹیڈیم تقریباً مکمل طور پر بھر دیا، جہاں کچھ ٹکٹس کی قیمت 800 ڈالر تک جا پہنچی۔
وہ سڈنی اور میلبورن کے اسٹیڈیمز میں ہیڈلائن کرنے والے پہلے بھارتی فنکار بن گئے ہیں اور اب برسبین، ایڈیلیڈ اور پرتھ میں بھی شوز کریں گے۔
اداکاری کے دوران درد کو جینا آسان نہیں، صبا قمر
دوسانجھ جن کے یوٹیوب ویوز 4.47 بلین، انسٹاگرام فالوورز 26 ملین اور اسپوٹیفائی پر ماہانہ 18.6 ملین سامعین ہیں، بھارتی موسیقی کو عالمی سطح پر نئی پہچان دے رہے ہیں۔
ان کے مشہور گانے G.O.A.T, Born To Shine اور Patiala Peg نہ صرف بھارتی بلکہ غیر ملکی سامعین میں بھی مقبول ہیں۔
انہوں نے رواں سال رولنگ اسٹون آسٹریلیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ٹور نہ صرف فینز کے لیے ہے بلکہ بھارتی موسیقی اور ثقافت کو عالمی اسٹیج پر منانے کا موقع بھی ہے۔
دلجیت نے گزشتہ سال برمنگھم میں ایڈ شیئرن کے ساتھ بھی اسٹیج شیئر کیا تھا، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی میوزک اب عالمی میوزک منظرنامے میں مضبوط جگہ بنا رہا ہے۔

