اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ میں پٹرول پمپ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ، ڈاکو 55 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق تین موٹر سائیکل سوار ملزمان بغیر نمبر پلیٹ بائیک پر آئے تھے ، اور پیٹرول پمپ منیجر سے اسلحہ کی نوک پر رقم چھین کر فرار ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان تھیں، تھانہ آئی نائن پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔
مزید پڑھیں:کراچی میں ڈکیتی کی بڑی واردات، سنار سے کروڑوں روپے چھین لیے گئے
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں اس سے قبل بھی ڈکیتی کی بڑی وارداتیں ہو چکی ہیں ، ڈکیتی اور چوری کی بڑھتی وارداتوں کی وجہ سے شہری خود کو غیر محفوظ تصور کر رہے ہیں۔
