پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک بار پھر مندی کے باعث انڈیکس ایک لاکھ ، 62 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آ گیا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، جس سے 100 انڈیکس میں1432 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، منفی کاروبار کے باعث انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 871 پوائنٹس پر آ گیا۔
مزید پڑھیں:اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان ، ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں مندی کی وجہ سے انڈیکس گر گیا تھا ، مسلسل مندی کے باعث سرمایہ کاروں کا بڑا نقصان ہو رہا ہے۔
دوسری جانب تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت صرف ایک پیسہ کم ہو گئی ہے جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
