کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا ایئرپورٹ پر استقبال کے دوران ڈھول کی تھاپ پر والہانہ رقص کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملائیشیا کے دورے پر کوالالمپور پہنچ گئے۔ جہاں ایئرپورٹ پر ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔
امریکی صدر واشنگٹن سے 23 گھنٹے کی طویل پرواز کے بعد کوالالمپور پہنچے۔ جہاں ایئرپورٹ پر ملیشین صدر انور ابراہیم سمیت اعلیٰ حکام نے ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔
امریکی صدر کا ایئرپورٹ پر استقبال روایتی رقص سے کیا گیا۔ روایتی ملیشین فنکاروں نے ڈونلڈ ٹرمپ کا رقص کرتے ہوئے استقبال کیا۔ اس دوران امریکی صدر خود بھی اس رقص کا حصہ بن گئے۔ جبکہ ساتھ کھڑے ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم تالیاں بجاتے رہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی رقص کرتے ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
WELCOME DANCE: President Trump shows off his moves after exiting Air Force One in Malaysia. pic.twitter.com/PTcJlGjwKC
— Fox News (@FoxNews) October 26, 2025
واضح رہے کہ امریکی صدر کا دورہ ملائیشیا ایسٹ ایشین سمٹ (آسان) میں شرکت کے لیے ہے۔ جہاں ڈونلڈ ٹرمپ علاقائی تعاون اور سفارتی روابط کو مضبوط بنانے پہنچے ہیں۔
سمٹ کے دوران امریکی صدر کی چین کے صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میں ملیشیا جا رہا ہوں جہاں کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کروں گا۔
