امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میں نے ٹریلین ڈالرز کے تاریخی تجارتی معاہدے کیے، امریکا کو عظیم بنا رہے ہیں۔ پاک افغان مسئلہ جلد حل کروں گا۔
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے آسیان اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میری حکومت آنے سے پہلے امریکا کے حالات بہت خراب تھے،ایک سال پہلے اور اب کے امریکا میں بہت فرق ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آسیان سمٹ میں شریک بہت سے رہنماؤں سے ملاقات کروں گا، جنوبی کوریا میں چینی صدر سے بات کروں گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمبوڈیا اور ملائیشیا کے ساتھ تجارتی معاہدوں کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تھائی لینڈ کے ساتھ اہم معدنیات کے معاہدے پر دستخط کریں گے اور چینی صدر سے بات کریں گے۔
مزید پڑھیں:ٹرمپ نے کینیڈا سے تمام تجارتی مذاکرات ختم کر دیے
قبل ازیں تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تاریخی معاہدے سے طویل فوجی تناؤ ختم ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدہ لاکھوں جانوں کو بچا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں۔
