پاکستان ویمن ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کی جگہ نیا ہیڈ کوچ آئندہ ہفتے تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ محمد وسیم کو 2024 میں ویمن ٹیم کی کوچنگ سونپی گئی تھی، تاہم ان کے دور میں ٹیم کی کارکردگی میں کوئی نمایاں بہتری نہ آ سکی۔
مکمل بورڈ سپورٹ کے باوجود ویمن ٹیم اہم ٹورنامنٹس میں خاطر خواہ نتائج دینے میں ناکام رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ویمن ورلڈ کپ میں ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، جبکہ متعدد کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ کوچ کھلاڑیوں کی تربیت پر توجہ نہیں دیتے تھے۔
پی سی بی کے قانونی نوٹس کے باوجود علی ترین کی تنقید جاری، پی ایس ایل ویورشپ چارٹ بھی جاری کردیا
بیٹنگ کے ماہر ہونے کے باوجود ٹیم کی بیٹنگ لائن کمزور ترین ثابت ہوئی، جب کہ ان کے بولنگ اور بیٹنگ کوچز کے ساتھ تعلقات بھی خوشگوار نہیں رہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ محمد وسیم ٹیم کی سلیکشن اور سپورٹ اسٹاف کی تعیناتیوں میں بھی اہم کردار ادا کرتے رہے، لیکن اس کے باوجود ٹیم کی مجموعی کارکردگی میں کوئی فرق نہ پڑا۔ بولنگ اور فیلڈنگ کے شعبے بھی ان کی کوچنگ میں مزید زوال کا شکار ہوئے۔
بھارت : آسٹریلوی وویمن ٹیم کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت
