تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ بندی معاہدے طے پا گیا ،دونوں ممالک کے سربراہان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں جنگ بندی معاہدے پر دستخط کیے۔
تھائی لینڈ اور کمبوڈیا جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ تاریخی معاہدے سے طویل فوجی تناؤ ختم ہو گا، دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدہ لاکھوں جانوں کو بچا سکتا ہے۔ دنیا بھر میں امن کا خواہاں ہوں۔
مزید پڑھیں:اگر شمالی کوریا کا رہنما چاہے تو میں ملاقات کیلئے تیار ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ
انہوں نے کہا کہ ہم نے تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جنگ رکوائی، دونوں فریق کشیدگی کے خاتمے پر راضی ہیں، کمبوڈیا کے 18 جنگی قیدی رہا کیے جائیں گے۔ لائیشیا تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان امن معاہدے کی نگرانی کرے گا۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ ہوئی تھی جو جلد بند ہوئی، مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، 8 ماہ میں تجارت کے ذریعے 8 جنگیں رکوائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے پاک افغان جنگ رکوانے میں اہم کردار ادا کیا، خطے میں امن یقینی بنانے کے اقدامات پر فخر ہے ، پاکستان کے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل عظیم شخصیات ہیں۔
مزید پڑھیں:مذاکرات کا دوسرا دور ، پاکستان نے طالبان کو دہشتگردی کی روک تھام کا جامع پلان دیدیا
قبل ازیں ملائیشیا کے دورے سے قبل اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر جاری ایک پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ زبردست امن معاہدے پر دستخط کے لیے ملائیشیا جا رہے ہیں جس کے متعلق انہیں فخر ہے کہ انہوں نے کروایا تھا۔
