لاہور، پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان وائٹ بال سیریز کی تاریخیں فائنل کر لی گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلین مینز کرکٹ ٹیم آئندہ سال کے آغازمیں پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی اورتین ون ڈے انٹرنیشنل میچزکھیلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری 2026 تک شیڈول ہے، جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز مارچ میں کھیلی جائے گی۔
پی سی بی کے قانونی نوٹس کے باوجود علی ترین کی تنقید جاری، پی ایس ایل ویورشپ چارٹ بھی جاری کردیا
بتایا گیا ہے کہ ون ڈے سیریز 13 مارچ سے 18 مارچ 2026 کے دوران شیڈول کی گئی ہے، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ہوگی۔
پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریزکے وینیوزاورمیچز کی حتمی تاریخوں کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا، توقع ہے کہ لاہور، کراچی اورراولپنڈی کو میچزکی میزبانی کے لیے شامل کیا جائے گا۔
پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان یہ سیریز 2026 کے مصروف کرکٹ کیلنڈر کا اہم حصہ ہوگی جو ورلڈکپ کے بعد دونوں ٹیموں کیلئے تیاریوں کے لحاظ سے بھی خاصی اہمیت رکھتی ہے۔
