پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے قانونی نوٹس کے باوجود ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی پی سی بی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
علی ترین نے سوشل میڈیا پر متعدد پیغامات میں بورڈ کی کارکردگی اور واجبات کی عدم ادائیگی پر سخت ردعمل ظاہر کیا۔
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ “کوئی انہیں یاد دلائے جو بہت اہم اور ضروری پوڈکاسٹ مواد تیار کر رہے ہیں، کہ فرنچائزز کو پی ایس ایل 9 اور پی ایس ایل 10 کی مکمل رقم ابھی تک نہیں ملی۔
After 2 years of readings, exams and monthly flights to Oxford, I have finally completed my Masters. Now that the wife is impressed(the reason I do most things in life), time to head back to Naya Pakistan and get some work done. pic.twitter.com/GNpqPyLWhY
— Ali Khan Tareen (@aliktareen) September 1, 2018
انہوں نے طنزیہ انداز میں مزید کہا کہ “مواد تو زبردست ہے، لیکن پہلے اپنے واجبات ادا کریں، پھر خود کا انٹرویو لیں۔”
ملتان سلطانز کے مالک نے ساتھ ہی پی ایس ایل 9 کا ویورشپ چارٹ بھی سوشل میڈیا پرجاری کیا، جس میں بتایا گیا کہ پچھلے سال ملتان سلطانز سب سے زیادہ دیکھے جانے والی ٹیم رہی، پی ایس ایل 9 کے دوران فی میچ 9.2 ملین ویوز کی اوسط رہی جو دیگر ٹیموں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے۔
پی ایس ایل میں بڑی تبدیلیاں متوقع، ڈالر کے بجائے روپے میں لین دین کی تجویز
انہوں نے کہا کہ شاید پی سی بی کو ان اعدادوشمار سے کوئی فرق نہیں پڑتا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ فرنچائزز نے اپنی محنت اور شائقین کی حمایت سے لیگ کو کامیاب بنایا۔
دوسری جانب پی سی بی ذرائع کے مطابق علی ترین کے بیانات غیر ضروری تنازع پیدا کررہے ہیں جبکہ بورڈ جلد مالی معاملات سے متعلق تفصیلی وضاحت جاری کریگا۔
