واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر شمالی کوریا کا رہنما چاہے تو میں ملاقات کے لیے تیار ہوں۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کی جنگ ختم کرنے کے لیے روس پر اضافی پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محصولات کی بدولت ہم اپنے ملک کے لیے بہت سارا پیسہ واپس لا رہے ہیں۔ اور ہمارے چین کے ساتھ بھی بہترین تعلقات ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے چین کو رعایتیں دینا ہوں گی۔ جبکہ کینیڈا کے جھوٹ پر مجھے مایوسی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر روس کے ساتھ معاملات کے حل میں چین کی معاونت کے خواہشمند
شمالی کوریا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر شمالی کوریا کا رہنما چاہے تو میں ملاقات کے لیے تیار ہوں۔ میرے شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ اور شمالی کوریا کے پاس بڑی تعداد میں جوہری ہتھیار ہیں۔
