لاہور، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی نئی ویلیو ایشن کے دوران اہم مالیاتی تجاویز سامنے آ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق بورڈ فنانشل ماڈل میں بڑی تبدیلی پرغورکررہا ہے، جس کے تحت رقم کا تبادلہ ڈالرکے بجائے پاکستانی روپے میں کیا جائے گا، اسی طرح نئی فرنچائزز کے مالکانہ حقوق بھی پاکستانی روپے میں دینے کی تجویز زیرِغور ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ایک ہفتے کے اندرپی ایس ایل فرنچائززکوکنٹریکٹ رینیول کے ڈرافٹ بھیجے جائیں گے اور جو فرنچائززمعاہدہ تسلیم نہیں کریں گی، انہیں اوپن بڈنگ کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔
بھارت : آسٹریلوی وویمن ٹیم کے ساتھ موٹر سائیکل سوار کی نازیبا حرکت
بتایا گیا ہے کہ پی ایس ایل کی چھ موجودہ ٹیموں کے کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں جبکہ ٹیموں کی تعداد چھ سے بڑھا کر8 کرنے کا منصوبہ بھی تیارکیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ 2015 میں کراچی کنگز 2.6 کروڑ ڈالر، لاہورقلندرز 2.5 کروڑ ڈالر، پشاورزلمی 1.6 کروڑ ڈالر، اسلام آباد یونائیٹڈ 1.5 کروڑ ڈالراورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز 1.1 کروڑ ڈالرمیں خریدی گئی تھیں جبکہ 2017 میں ملتان سلطانز 6.35 کروڑڈالرسالانہ فیس پرلیگ کا حصہ بنی تھی۔
ذرائع کے مطابق نئی ویلیوایشن کے نتیجے میں پی ایس ایل کے مالیاتی ڈھانچے میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے جو فرنچائززکے مستقبل پربھی اثراندازہوسکتی ہے۔
