قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ شان مسعود کو پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انٹرنیشنل ڈائریکٹر مقرر کرنا ایک بہترین فیصلہ ہے، جبکہ ان کی رائے میں سرفراز احمد ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہو سکتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی نے لکھا کہ شان مسعود کو پی سی بی کا انٹرنیشنل ڈائریکٹر مقرر ہونے پر مبارکباد، یہ ایک بہترین انتخاب ہے۔
انہوں نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ میری رائے میں سرفراز احمد ملکی کرکٹ کی قیادت کے لیے بہترین انتخاب ہوں گے۔ صرف کھلاڑی ہی اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے مسائل اور ضروریات کو بہتر سمجھ سکتے ہیں۔ خوشی ہے کہ پی سی بی پاکستان کرکٹ کے لیے سوچ سمجھ کر، مستقبل کی نظر سے فیصلے کر رہا ہے۔
شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد جیسے تجربہ کار کرکٹر کو ڈومیسٹک کرکٹ کی قیادت دینا ایک مثبت قدم ہوگا، کیونکہ وہ کھلاڑیوں کے مسائل اور میدان کے دباؤ کو بہتر سمجھتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صرف کرکٹرز ہی اس کھیل سے متعلق چیلنجز اور ساتھی کھلاڑیوں کے مسائل کو سمجھ سکتے ہیں۔
Congratulations to Shaan Masood on being appointed as the International Director of PCB, a great choice.
I recommend, Sarfaraz Ahmed would be an excellent fit to lead domestic cricket.
Only cricketers truly understand the challenges and needs of their fellow players, these roles…— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) October 24, 2025
محسن نقوی کوڈومیسٹک کرکٹ کی طرف توجہ دینا ہوگی، شاہد آفریدی
