لاہور، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹر شان مسعود کوکنسلٹنٹ انٹرنیشنل کرکٹ اینڈ پلیئرز افیئرز مقرر کر دیا ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق اس تقرری کا مقصد کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے درمیان بہتر رابطہ اور بین الاقوامی کرکٹ معاملات میں تجربہ کار رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
36 سالہ شان مسعود نے پاکستان کی جانب سے اب تک 44 ٹیسٹ، 9 ون ڈے اور 19 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں، وہ مجموعی طور پر 3 ہزار 108 رنز بنا چکے ہیں جن میں 6 ٹیسٹ سنچریاں شامل ہیں۔
پی ایس ایل 11 6 وینیوز پر کرانے کا ارادہ، 2 نئی ٹیمیں شامل ہونگی،سی ای او
شان مسعود نے حالیہ عرصے میں ٹیسٹ کرکٹ میں بطور کپتان بھی خدمات انجام دیں اور 14 ٹیسٹ میچز میں قومی ٹیم کی قیادت کی۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ شان مسعود کا وسیع تجربہ کھلاڑیوں کی کارکردگی میں بہتری اور بین الاقوامی سطح پر بہتر نمائندگی میں مددگار ثابت ہوگا۔
شان مسعود اپنی نئی ذمہ داریوں کے تحت کھلاڑیوں کے پروفیشنل ڈیولپمنٹ پروگرامز اورانٹرنیشنل کرکٹ اسٹرکچر سے متعلق پالیسی مشاورت میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔