وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں شاہین چوک انڈرپاس (shaheen chowk underpass)منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا،منصوبہ ٹریفک مسائل کے مستقل حل اور شہریوں کے سفر کو آسان بنانے کیلئےتیار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسلام آباد کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کیا جار ہا ہے ،ٹریفک کا دباؤ کم کرنے کیلئے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔
وزیراعظم کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس، افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی یقینی بنائیں گے، شہبازشریف
اسلا م آباد میں آج ایک اور انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے،شہر میں ٹریفک جام کو ختم کرنے کا یہ ایک تسلسل ہے،محسن نقوی اور اس کی پوری ٹیم دن رات محنت کررہی ہے۔
برق رفتاری کے ساتھ یہ منصوبے تعمیر کئے جارہے ہیں،منصوبے مختصر عرصے میں اور بہتر کوالٹی کے مطابق مکمل کئے جارہے ہیں،اسلام آباد کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے پر محسن نقوی،سی ڈی اے کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں۔
ایس سی او کا ڈیڑھ سے2سال بعد انعقاد ہونے جارہا ہے،جس کیلئے ہوٹل اور رہائش بہت ضروری ہے،ترقیاتی منصوبے ملکی مفاد میں جلد مکمل کئے جائیں ،معیاری منصوبوں کے لئے مکمل تعاون کریں گے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ مارگلہ روڈ پہ شاہین چوک پر بہت زیادہ ٹریفک جام ہوتا تھا،سی ڈی اے کی ٹیم نے بڑی اچھی پلاننگ کی ہے،سب سے زیادہ فوکس یہ تھا کہ شہر کی خوبصورتی کسی صورت خراب نہ ہو۔
چھوٹے سائز کا انڈر پاس بنائیں گے،الیونتھ ایونیو کے اوپر بھی کام شروع کررہے ہیں،الیونتھ ایونیو پر کتنی لاگت آئے گی وہ بھی وزیراعظم کو آگاہ کریں گے،شہر میں3فائیو اسٹار ہوٹلز پہلے سے موجود ہیں،پرائیوٹ سیکٹرز آئیں اور ہوٹلز بنائیں۔
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلزپارٹی وفد کی اہم بیٹھک
ایک اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس اور کیپٹیل ہاؤس ہے،اوورسیز منسٹری اور سی ڈی اے مل کر ایک ہوٹل بنا رہے ہیں،ٹی چوک فلائی اوور پر کام چل رہا ہے،دسمبر میں افتتاح کیا جائے گا۔
کنونشن سینٹر کی گراؤنڈ بریکنگ ہم یکم جنوری کو وزیراعظم سے کرائیں گے،یہ کنونشن سینٹر موجودہ کنونشن سینٹر سےچار گنا زیادہ بڑا ہوگا،نیا کنونشن سینٹرعالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا،اس سال کے اندر اسلام آباد میں بہت بڑی تبدیلی نظر آئے گی۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف کو شاہین چوک انڈر پاس منصوبے پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا شاہین چوک، نائن ایونیو اور خیابان اقبال کے سنگم پر واقع ہے جہاں روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں۔

منصوبہ سی ڈی اے اپنی فنانسنگ سے مکمل کرے گا ، نیسپاک بطور کنسلٹنٹ خدمات فراہم کر رہا ہے،منصوبے سے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی،یہ منصوبہ جدید اسلام آباد کی جانب ایک اہم قدم ہے۔