جاپانی کمپنی کاسیو نے ایک انوکھا مصنوعی ذہانت (AI) پر مبنی روبوٹ پالتو دوست متعارف کرایا ہے جو خاص طور پر ان افراد کے لیے تیار کیا گیا ہے جنہوں نے کبھی پالتو جانور نہیں رکھا یا جو تنہائی کا شکار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ “موفلن” (Moflin) نامی روبوٹ 429 امریکی ڈالر میں فروخت ہو رہا ہے اور امریکہ میں لانچ ہوتے ہی تیزی سے مقبول ہو گیا۔
View this post on Instagram
روبوٹ میں جدید سینسرز اور مصنوعی ذہانت کا نظام نصب ہے جو انسانی لمس اور آواز پر ردعمل ظاہر کرتا ہے، بالکل ایک حقیقی پالتو جانور کی طرح۔
دبئی: ایک کپ کافی کی قیمت پونے تین لاکھ سے زائد
کاسیو کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ جذباتی ردعمل ظاہر کرنے کے قابل ہے اوروقت کے ساتھ اپنے مالک سے “سیکھتا” بھی ہے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے دلچسپ تبصرے کیے، بعض نے کہا کہ اب “اصلی بلی اور کتے بھی بے روزگار ہو گئے ہیں”۔
ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق یہ ایجاد مستقبل میں جذباتی سہارا دینے والی روبوٹک ٹیکنالوجی کے لیے ایک نیا باب کھول سکتی ہے۔