نیڈو ہم اسپیلنگ وِز (Nido HUM Spelling Whizz)کے کراچی ایڈیشن کا فائنل مرحلہ زبردست جوش و خروش کے ساتھ مکمل ہوگیا، جہاں شہر بھر کے اسکولوں کے ہونہار طلبہ نے اپنی زبردست یادداشت، درست تلفظ اور اعتماد سے حاضرین کے دل جیت لیے۔
کراچی آرٹس کونسل میں منعقد ہونے والے اس فائنل ایونٹ میں تین مختلف عمر کے گروپس میں مقابلے ہوئے، جن کے نتائج کچھ یوں رہے:
راؤنڈ 01 (عمر 6 تا 8 سال): انٹرنیشنل اسکول آف کراچی ، کلفٹن

راؤنڈ 02 (عمر 9 تا 11 سال): بی وی ایس پارسی ہائی اسکول ، مین کیمپس

راؤنڈ 03 (عمر 12 تا 14 سال): ڈی ایچ اے سی ایس ایس ، فیز 7

راؤنڈ 04 (عمر 15 تا 17 سال): فیوچر ورلڈ اسکول اینڈ کالج

یہ فاتح ٹیمیں اب لاہور میں ہونے والے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکی ہیں۔
ایونٹ کے دوران طلبہ نے نہ صرف درست املا اور تلفظ سے سب کو متاثر کیا بلکہ ان کے حاضر جوابی اور اعتماد نے بھی داد سمیٹی۔ نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کے کراچی مرحلے کو شاندار انتظامات اور بہترین نظم و ضبط کے باعث والدین اور اساتذہ کی جانب سے بھرپور سراہا گیا۔
نیڈو ہم اسپیلنگ وِز: فائنل مرحلے کی جانب طلبہ کا شاندار سفر
اس تعلیمی مقابلے کا اہتمام نیسلے نیڈو اور ہم نیوز نے مشترکہ طور پر کیا ہے،منتظمین کے مطابق، کراچی فائنلز کی کامیاب تکمیل کے بعد اب مقابلے کا اگلا مرحلہ اسلام آباد میں شروع ہوگا، جہاں پول راؤنڈز 28 اکتوبر کو اور ریجنل راؤنڈ 29 اکتوبر کواین آئی سی ایل بلڈنگ میں منعقد کیا جائے گا۔
اسی طرح لاہور میں پول راؤنڈز31 اکتوبر جبکہ ریجنل راؤنڈ یکم نومبر کو الحمرہ ہال میں ہوں گے۔ گرینڈ فائنل کا انعقاد3 نومبر کو لاہور میں ہوگا، جہاں پاکستان بھر سے فاتح ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔
