بھارت کی جنوبی ریاست تلنگانہ میں بس اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد آگ بھڑکنے سے کم از کم 20 افراد جھلس کر ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ آندرا پردیش کے نزدیکی ضلع کرنول میں بنگلور (Bengaluru) اور حیدرآباد (Hyderabad) کو جوڑنے والی شاہراہ پر پیش آیا۔
موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے فوراً بعد بس کے فیول ٹینک نے آگ پکڑ لی جس نے چند ہی لمحوں میں پوری گاڑی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
THE BUS WAS A REPEAT OFFENDER.
Here’s a list of the fines/challans imposed on it for offences, including driving on wrong side of the road, before tragedy struck. pic.twitter.com/R0g0PiopXj— Rahul Shivshankar (@RShivshankar) October 24, 2025
ضلعی ریونیو افسر اے سیری نے خبر رساں ادارے اے این آئی کو بتایا کہ بس میں کل 41 مسافر سوار تھے جن میں سے 21 کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ 11 لاشوں کی شناخت ہو چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیاں کئی گھنٹوں تک جاری رہیں، تاہم شدید آگ اور دھوئیں کے باعث بیشتر مسافروں کو بچایا نہیں جا سکا۔
متاثرین کے لیے امداد
حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے خاندان کے لیے ریاست تلنگانہ کی حکومت نے فی کس 5 لاکھ بھارتی روپے بطور امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
#Kurnool 🚨⚠️
Hyderabad – Bengaluru Highway
Bus crossing toll plaza with High Intensity LED’s just before the accident.
Temporary Blindness adds up max Road Risks for all. @DriveSmart_IN @dabir @RCBengaluru @InfraEye @uneaz pic.twitter.com/LSLEW80wpT https://t.co/vCCIQ0avAk
— Dave (Road Safety: City & Highways) (@motordave2) October 24, 2025
ریاست کے چیف منسٹر نے زخمیوں کو فی کس 2 لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا ہے۔
بھارت میں ٹریفک حادثات
بھارت، جو دنیا کی تیسری بڑی کار مارکیٹ ہے، وہاں ٹریفک حادثات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال ملک بھر میں تقریباً 1.8 لاکھ افراد سڑک حادثات میں جان سے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی ریاست راجستھان میں ایک نجی بس میں آگ لگنے سے 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔