لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمے سے ہی بچوں کی صحت اور محفوظ مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔
مریم نوازنے کہا کہ پولیو سے نجات کے ہدف کے حصول کے لیے عوام کا بھرپورتعاون ناگزیر ہے، مریم نواز نے واضح کیا کہ انسدادِ پولیو ویکسی نیشن سے انکار، بچوں کے بہترمستقبل سے انکارکے مترادف ہے۔
افغان طالبان سے دوحہ میں کل دوبارہ مذاکرات ہوں گے، وہ اپنے وعدوں پر عمل درآمد کریں، پاکستان
وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیو ورکرزکو قوم کے ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ان کی خدمات کی قدر کرتی ہے اورانہیں سلام پیش کرتی ہے۔
انہوں نے والدین پرزوردیا کہ وہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں کیونکہ انسداد پولیو ویکسین محفوظ، مؤثراوربچوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو کے 100 فیصد خاتمے کا ہدف ہم سب کا قومی مشن ہے جس کے لیے عوام، ورکرز اور حکومت کو ایک ساتھ کام کرنا ہوگا۔
