ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل چوتھے ہفتے بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح مزید صفر اعشاریہ 22 فیصد بڑھ گئی ہے۔ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5 اعشاریہ 03 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔
پانچویں روز بھی سونے کی قیمت میں مزید کمی
ادارہ شماریات کی ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی سے متعلق رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 25 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران پیاز کی فی کلو قیمت 5 روپے 81 پیسے بڑھ گئی ہے، انڈے فی درجن 7 روپے، چینی 3 روپے 77 پیسے، لہسن فی کلو 3 روپے 84 مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر فی کلو 92 پیسے مزید مہنگے ہوئے، تازہ دودھ،دال مسور، بچوں کا دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
پاکستان کی چین کو چاول کی برآمدات میں 63 فیصد اضافہ
ایک ہفتے کے دوران مرغی فی کلو 8 روپے 24 پیسے سستی ہوئی، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں ایک ہفتے کے دوران 3 روپے 78 پیسے کمی ہوئی، دال مونگ، گندم کا آٹا اور گڑ بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
