انڈا صحت مند غذا کا ایک بہترین ذریعہ ہے جو پروٹین، وٹامنز اور منرلز سے بھرپور ہوتا ہے، لیکن زیادہ تر لوگ انڈے غلط طریقے سے کھا رہے ہیں، جس سے ان کے غذائی فوائد متاثر ہو سکتے ہیں۔
غذائی ماہرین کے مطابق صحیح طریقے سے انڈے کھانے سے نہ صرف جسم کو ضروری غذائی اجزاء ملتے ہیں بلکہ وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے، تاہم انڈے کھانے کے انداز اور طریقہ کار کا اثر صحت اور وزن پر بہت زیادہ ہوتا ہے، اور کچھ طریقے ایسے ہیں جو جسم کے لیے زیادہ فائدہ مند اور کم کیلوری والے سمجھے جاتے ہیں۔
موسم سرما میں جلد اور بالوں کی بہترین حفاظت کے لیے 5 قدرتی تیل
ماہرین کے مطابق صحت مند بالغ افراد روزانہ دو سے تین مکمل انڈے کھا سکتے ہیں، لیکن وزن یا کولیسٹرول کنٹرول کرنے کے لیے دو سے تین انڈوں کی سفیدی اور ایک زردی کا استعمال زیادہ موزوں ہے۔
انڈوں میں موجود پروٹین تمام ضروری امینو ایسڈز پر مشتمل ہوتا ہے جو پٹھوں کی نشوونما اور مرمت میں مددگار ہے، جبکہ زردی میں موجود صحت مند چکنائیاں ہارمونز، دماغی افعال اور دل کی صحت کے لیے اہم ہیں۔
نور وے اسپروس نامی درختوں کے باریک پتوں میں سونا دریافت، سائنسدانوں کی حیران کن تحقیق
ماہرین کے مطابق انڈے کو ابال کر، ہلکا تل کر یا پکاکر کھانا زیادہ صحت مند ہے، جبکہ زیادہ تلے ہوئے انڈوں سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ اس میں اضافی کیلوریز اور چکنائیاں شامل ہو جاتی ہیں، سبزیوں کے ساتھ انڈے کھانے سے غذائی فوائد میں اضافہ اور وزن کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
ماہرین کے مطابق مناسب مقدار اور طریقے سے انڈے اپنی خوراک میں شامل کرنے سے نہ صرف صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ وزن کم کرنے کے اہداف حاصل کرنا بھی آسان ہو جاتا ہے۔