لاہور: پی سی بی نے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کی رکنیت کی منسوخی پرلائحہ عمل طے کر لیا ہے۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق ملتان سلطانز multan sultans کی رکنیت منسوخ ہونے کی صورت میں نئے مالک کو جلد از جلد فائنل کیا جائے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ ایک سے دو سرمایہ کاروں کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ان سرمایہ کاروں نے ملتان سلطانز کو خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کی موجودہ مینجمنٹ کے ساتھ معاملات طے نہ ہوئے تو فرنچائز فروخت کی جائے گی۔
ملتان سلطانز کو بھیجا گیا قانونی نوٹس منظر عام پر آ گیا
پی سی بی pcb ویلیوایشن کے عمل کے قریب کوئی ایسا اقدام نہیں کرنا چاہتا جس سے لیگ کی ساکھ متاثر ہو،پاکستان کرکٹ بورڈ اور ملتان سلطانز کی موجودہ منیجمنٹ کے درمیان تعلقات خراب ہوچکے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز ملتان سلطانز مینجمنٹ کے خلاف کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف وزری پر قانونی نوٹس بھی بھیجا تھا، قانونی نوٹس کے ذریعے فرنچائز کی رکنیت منسوخ کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نےگزشتہ ماہ ملتان سلطانز کو قانونی نوٹس بھجوایا تھا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ہمارے مالک علی ترین تمام حالیہ بیانات واپس لیں اورپی ایس ایل انتظامیہ سے عوامی معافی نامہ جاری کریں۔
نوٹس میں ہمارے فرنچائز کے معاہدے کو ختم کرنے اور علی ترین کے مستقبل میں کسی بھی کرکٹ ٹیم کے مالک ہونے کی تاحیات بلیک لسٹ کی دھمکی بھی دی گئی تھی ۔
بابراعظم سمیت کئی پاکستانی کرکٹرز بگ بیش لیگ کھیلنے کیلئے تیار
جوابی بیان میں کہا گیا ہے کہ ملتان سلطانز کو سنبھالنے کے بعد سے علی ترین نے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے اور ذاتی طور پر 7 ارب سے زیادہ کا نقصان اٹھایا ہے جبکہ اکیڈمیاں بنا کر اور پاکستان بھر میں نوجوان کرکٹرز کے لیے مواقع پیدا کیے ہیں۔
انہوں نے جو بھی بیان دیا ہے وہ پی ایس ایل کے بہترین مفاد میں رہا ہے جو لیگ پر زور دیتا ہے کہ وہ اعلیٰ اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے۔
