لاہور: ملتان سلطانز کو بھیجے گئے قانونی نوٹس میں 21 دن کے اندر علی ترین سے عوامی معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قانونی نوٹس میں علی ترین کو بلیک لسٹ کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا ہے، اس میں فرنچائز کومعاہدے کی شق 13.2 کے تحت کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا الٹی میٹم بھی دیا گیا ہے۔
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ، پی سی بی نے ملتان سلطانز کا کنٹریکٹ معطل کر دیا
مقررہ شق کے تحت پی سی بی کسی بھی وقت فرنچائز کا کنٹریکٹ ختم کرنے کا اختیار رکھتا ہے، پی سی بی نے قانونی نوٹس 12 ستمبر کو ملتان سلطانز multan sultans کے مالک علی ترین کو بھیجا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیگل نوٹس پھاڑ دیا اور سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہنا تھا کہ پی ایس ایل منیجمنٹ نے انہیں ایک لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں تنقیدی بیانات واپس لینے اور معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
علی ترین کا کہنا تھا کہ معافی نہ مانگنے کی صورت میں فرنچائز معاہدہ ختم کرنے اور مجھے بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی ہے اس پر وہ خاموش نہیں رہیں گے۔
پی سی بی انتظامیہ کا تعمیری تنقید کو جرم سمجھنا انتہائی افسوسناک ہے،ملتان سلطانز
انہوں نے کہا کہ انہیں پی ایس ایل سے محبت ہے اور یہ لیگ پورے پاکستان کی ہے، مسائل کے حل کے لیے ساتھ بیٹھنے کو تیار ہوں لیکن مجھ سے آج تک اس بارے میں کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے۔