سابق قومی کرکٹر صہیب مقصود کی 9 ماہ قبل بددیانتی سے فروخت ہونے والی قیمتی گاڑی آخرکار بازیاب کر لی گئی۔
کرکٹر نے گاڑی کی واپسی پر وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
i would like to pay a huge thanks to @MohsinnaqviC42 and @MaryamNSharif for helping out in retrieving my car after almost 9 months🙏🏿🙏🏿Truth always wins #Alhumdulillah huge thanks to RPO Multan and CPO Multan for looking into this matter persnally and for taking Quick action❤️… pic.twitter.com/t4K5Ys1ulZ
— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) October 24, 2025
انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کی کہانی کو چند روز قبل سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتے ہوئے محسن نقوی اور مریم نواز مدد کی اپیل کی تھی۔
گاڑی گئی کہاں تھی؟
اپنے ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ان کی گاڑی جس کی مالیت تقریباً 1 کروڑ 40 لاکھ روپے تھی، شوروم مالک نے فروخت کر دی جبکہ اصل کاغذات اب بھی ان کے پاس موجود ہیں۔
صہیب کے مطابق ملتان میں ایک شوروم مالک نے ان سے 60 لاکھ ایڈوانس دے کر گاڑی خریدی اور بقیہ رقم ان کے امریکہ سے لوٹ آنے پر ادا کرنے کا وعدہ کیا۔
وطن واپسی پر جب انہوں نے بقیہ رقم کا مطالبہ کیا تو شو روم مالک ٹال مٹول کرتا رہا حتیٰ کہ 9 ماہ گزر گئے۔
i request @MaryamNSharif @MohsinnaqviC42 @GovtofPunjabPK to please help me 🙏🏿🙏🏿 pic.twitter.com/cKYhMgPLcb
— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) October 21, 2025
آخرکارانہوں نے خود ہی اپنی گاڑی لاہور میں ٹریس کر لی مگر جس شخص کے پاس گاڑی تھی اس نے اصل کاغذات دیکھنے کے باوجود صہیب مقصود سے بدتمیزی کی اور گاڑی واپس کرنے سے انکار کر دیا۔
کرکٹر نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ اگر ایک قومی کھلاڑی کے ساتھ ایسا ہوسکتا ہے تو عام آدمی کے ساتھ کیا سلوک ہوتا ہوگا، اس کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔
صہیب مقصود کی اپیل پر پنجاب پولیس نے کارروائی کی اور کٗئی دنوں کی کوششوں کے بعد گاڑی بازیاب کر کے انہیں واپس کر دی۔
i request @MaryamNSharif @MohsinnaqviC42 @GovtofPunjabPK to please help me 🙏🏿🙏🏿 pic.twitter.com/cKYhMgPLcb
— Sohaib Maqsood (@sohaibcricketer) October 21, 2025
گاڑی ملنے پر صہیب مقصود نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ میری گاڑی 9 مہینے بعد مجھے واپس ملی، سچ کی ہمیشہ جیت ہوتی ہے۔ پنجاب حکومت، وزیرِاعلیٰ مریم نواز اور وفاقی وزیر محسن نقوی کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں۔ پنجاب پولیس اور حکومتی نمائندے گزشتہ چند روز سے میرے ساتھ مسلسل رابطے میں رہے۔
صارفین، جن میں صہیب مقصود کے مداح اور شائقینِ کرکٹ بھی شامل ہیں، نے کرکٹر کو انصاف ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور اس ضمن میں پنجاب حکومت اور پولیس کی کاوشوں کو سراہا ہے۔