اسرائیل کے انتہا پسند وزیر خزانہ بیزلیل سموتریچ نے سعودی عرب سے متعلق اپنے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے سعودی عرب سے معافی مانگ لی۔
سموتریچ نے ایک ویڈیو بیان میں تسلیم کیا کہ ان کا سعودی عرب سے متعلق تبصرہ نامناسب تھا، اگر میرے بیان سے کسی کو دکھ یا تکلیف پہنچی ہے تو وہ معذرت خواہ ہیں۔
Israeli ultranationalist minister of finance Smotrich: "If Saudi Arabia is telling us that in return for normalization they want a Palestinian state – we will say: Friends, no thank you, you can continue riding camels on the sand in the Saudi desert" pic.twitter.com/BcPMhbHRns
— Barak Ravid (@BarakRavid) October 23, 2025
رپورٹس کے مطابق بیزلیل سموتریچ نے چند روز قبل ایک متنازع بیان میں کہا تھا کہ اگر سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے بدلے آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ کرتا ہے، تو سعودیوں کو ’’ریگستان میں اونٹوں پر سواری‘‘ جاری رکھنی چاہیے۔
مزید پڑھیں:مغربی کنارے ضم کرنے پر اسرائیل کو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
ان کے اس ریمارک پر اسرائیل کے اندر شدید ردعمل سامنے آیا۔ اپوزیشن لیڈر یائر لاپید نے عربی زبان میں ایکس پر لکھا کہ ’’سعودی عرب اور مشرقِ وسطیٰ کے دوستوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ سموتریچ ریاستِ اسرائیل کی نمائندگی نہیں کرتے۔
لأصدقائنا في المملكة العربية السعودية وفي الشرق الأوسط، سموتريتش لا يمثّل دولة إسرائيل
— יאיר לפיד – Yair Lapid (@yairlapid) October 23, 2025
اسرائیل کے اپوزیشن لیڈر نے وزیر خزانہ سموتریچ سے اپنے بیان پر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا تھا۔