نیسلے نیڈو اور ہم نیوز کے اشتراک سے جاری نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کے کراچی پول راونڈز چوتھے روز بھی جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئے۔
کراچی آرٹس کونسل علم، محنت اور زبان سے محبت کے رنگوں میں رنگی نظر آئی جہاں بچوں نے درست تلفظ اور ہجوں کی مہارت سے نہ صرف ججز بلکہ حاضرین کو بھی متاثر کیا۔
چوتھے دن کے مقابلوں کا نظم و نسق دیکھنے کے قابل تھا۔تینوں دنوں کی طرح آج بھی ججزکے فرائض آکسفورڈ یونیورسٹی پریس کی رخسانہ احسن اور عرفانہ قادری نے انجام دیئے جبکہ پروناونسیٹر تھے فرید اظہر۔
کراچی پول راونڈ کے آخری مرحلے میں 18 سے 15 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آیا۔ ہر پول میں شریک اسکولوں کی ٹیموں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے بعد اگلے مرحلے یعنی ریجنل راؤنڈ کے لیے اپنی جگہ پکی کر لی۔

چوتھے دن کامیابی حاصل کرنے والے اسکولوں میں شامل ہیں۔
پول اے سے الفا ہائی اسکول،حبیب گرلز اسکول۔
پول بی سے ڈی ایچ اے سی ایس ایس اسکول اور فیوچر ورلڈ اسکول ۔
پول سی سے بیکن ہاوس اسکول اور دی اکیڈمی اسکول ۔
پول ڈی میں ڈیلسول دی اسکول، ایچ بی ملک پبلک اسکول ۔

یہ تعلیمی مقابلہ او جی ڈی سی ایل اور انوویٹڈ چوکو رنگز کے تعاون سے جاری ہے جس کے انٹرٹینمنٹ پارٹنرہیں‘ ونڈر لینڈہاسپیٹالیٹی پارٹنر آواری ایکسپریس‘تکنیکی معاون ہمز ٹیک جب کہ میل پارٹنر برگر اوکلاک ہیں ۔
کراچی کے اسکول میں نیڈو ہم اسپیلنگ وز کے تحت طلبا میں مقابلوں کا انعقاد
منتظمین کے مطابق نیڈو ہم اسپیلنگ وِز کا مقصد نئی نسل میں زبان سیکھنے‘ درست تلفظ اور علمی خوداعتمادی کو فروغ دینا ہے۔ یہ پلیٹ فارم بچوں کو صحت مند مقابلے کے ماحول میں اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور ٹیم ورک کے فروغ کا موقع فراہم کرتا ہے۔

یاد رہے کہ کراچی پول راونڈز 20 سے 23 اکتوبر تک جاری رہے، جن کے بعد 24 اکتوبر کو ریجنل راونڈ منعقد ہوگا۔اسلام آباد میں پول راونڈ 28 اکتوبر اور ریجنل راونڈ 29 اکتوبر کو این آئی سی ایل بلڈنگ میں ہوں گےجبکہ لاہور میں پول راونڈ 31 اکتوبر اور ریجنل راونڈ یکم نومبر کو الحمرا ہال میں ہوں گے۔اس دلچسپ تعلیمی مقابلے کا فائنل 3 نومبر کو لاہور کے الحمرا ہال میں منعقد ہوگا جس میں
