پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی کاروبار کے باعث انڈیکس نے ایک لاکھ ، 64 ہزار کی حد بھی کھو دی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، کاروبار میں مندی کے باعث 100 انڈیکس میں پوائنٹس کی 747 کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 63 ہزار 842 پوائنٹس پر آ گیا۔
مزید پڑھیں:سونا مزید سستا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟
گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان رہا تھا، جس سے انڈیکس ایک لاکھ ، 64 ہزار 589 کی سطح پر بند ہوا تھا۔ گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں 31 ارب ، 25 کروڑ 72 ، لاکھ 35 ہزار 980 روپے مالیت کے ایک لاکھ ، 64 ہزار 590 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔
دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 3 پیسے سستا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت 281 روپے ہو گئی ہے۔

