بدین کی تحصیل گولاچی کے قریب ٹریفک حادثے میں صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی ہمشیرہ حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثہ سندھ کے ضلع بدین کے علاقے کھور واہ چوک کے مقام پر پیش آیا جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں۔
حکام نے بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں شہید فاضل راہو کی بیٹی اور صوبائی وزیر اسماعیل راہو کی بہن حسنہ راہو سمیت 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : سوراب میں ٹریفک حادثہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر سمیت دو افراد جاں بحق
دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر اسماعیل راہو سے بہن کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں راہو خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
