زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران سلو اوور ریٹ پرافغانستان کرکٹ ٹیم(afghanistan cricket team) پرمیچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
Afghanistan have been penalised for slow over-rate in the one-off #ZIMvAFG Test.
More details ⬇️https://t.co/Xcg0GuPdYW
— ICC (@ICC) October 23, 2025
آئی سی سی (ICC)کے مطابق میچ ریفری رچی رچرڈسن نے افغانستان پر مقررہ وقت میں 5 اوور کی تاخیر پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی کے کھلاڑیوں کے لیے بنائے گئے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنایا گیا ہے جس میں مقررہ وقت تک اوور پورے نہ کرنے اور مقررہ وقت تک اپنے اوور مکمل کرنے میں ناکامی کی صورت میں کھلاڑیوں کو ہر اوور کے مطابق میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔
افغانستان اور زمبابوے کے درمیان ٹیسٹ میچ کے فیلڈ امپائرز ایڈرائن ہولڈاسٹوک اور نیتین مینن ، تھرڈ امپائر فوسٹر موٹزوا اور چوتھے امپائر پیرسیوال سیزارا نے سلو اوور ریٹ کی نشان دہی کی تھی۔
آئی سی سی نے بتایا کہ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے غلطی کا اعتراف کیا اور سزا قبول کی اس لیے مزید کارروائی کی ضرورت نہیں ہے۔
یاد رہے زمبابوے نے مذکورہ ٹیسٹ میچ میں افغانستان کو باآسانی ایک اننگز اور 73 رنز سے شکست دی تھی۔
مزید پڑھیں:آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ، سری لنکا اور بنگلہ دیش کے میچ میں غیر معمولی اسٹمپ آئوٹ
