لاہور، پنجاب اسمبلی سے اپوزیشن جماعت کے ارکان کی معطلی کا معاملہ حل ہو گیا، اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے تین معطل ارکان کو بحال کردیا ہے۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق اسپیکرکی ہدایت پرمیاں اعجاز شفیع، امتیازمحمود شیخ اورخالد زبیرنثارکی معطلی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔
ان ارکان کو رواں ماہ ایوان میں ہنگامہ آرائی اورغیرپارلیمانی رویے کے باعث پندرہ سیشنز کے لیے معطل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اپوزیشن ارکان نے معطلی کے خلاف ہائی کورٹ سے بھی رجوع کررکھا تھا، تاہم اسپیکر نے مفاہمانہ رویہ اپناتے ہوئے ازخود ان کی بحالی کا فیصلہ کیا۔
وزیراعظم کی صنعتکاروں سے ملاقات، سرمایہ کاری میں اضافے اور معیشت کی مضبوطی پر اتفاق
اسپیکرنے تمام جماعتوں کو ایوان میں مثبت طرزِعمل اختیار کرنے اور پارلیمانی روایات کا احترام کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، بحالی کے بعد تینوں ارکان آئندہ اجلاسوں میں معمول کے مطابق شرکت کریں گے۔
