ستمبر2025 میں گھروں کی تعمیر کےلئے بینکوں کی جانب سے قر ضوں (loans)کے اجرا میں سالانہ بنیادوں پر5.4فیصد نمو ریکارڈ کی گئی ہے ۔
اسٹیٹ بینک(state bank) کے مطابق ستمبر 2025کے دوران گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ مجموعی قرضہ جات کا حجم 213ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں 5.4فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال ستمبرمیں بینکوں کی جانب سے گھروں کی تعمیرکےلئےفراہم کردہ قرضوں کا حجم 202ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اگست 2025کے مقابلے میں ستمبر2025میں گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے قرضوں کے اجرا میں ماہانہ بنیاد پر 0.7فیصد کا اضافہ ہوا ۔
اگست 2025کے اختتام پر گھروں کی تعمیرکےلئے بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ قر ضوں کا حجم 211 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا جو ستمبر 2025میں بڑھ کر213ارب روپے ہوگیا۔
واضح رہے کہ ستمبر2025میں بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کوفراہم کردہ قرضوں کا حجم 9682ارب روپے اور نجی شعبے کے کاروبار کو فراہم کردہ قر ضوں کا حجم 8366ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا جو گزشتہ سال ستمبرکے مقابلے میں بالترتیب 14.7 اور15.2فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ سال ستمبرکے اختتام پر بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو فراہم کردہ قرضوں کاحجم 8438ارب روپے اورنجی شعبے کے کاروبارکو7260ارب روپے ریکارڈکیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں:دھوکے بازوں کا شہریوں کو لوٹنے کا نیا طریقہ، اسٹیٹ بینک نے خبردار کر دیا
