راولپنڈی: پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی شکست کی وجوہات ٹیسٹ کرکٹ کا نہ ہونا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے متعدد کیچ ڈراپ کیے۔ اسٹیمپ چھوڑا۔ اب بہترین ٹیم کو موقع دیں گے تو جارحانہ جواب ہی ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے پنڈی ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ کی۔ جبکہ پاکستان کو بیٹنگ کولیپس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اسپنرز کے لیے سازگار پچز بنانا پڑیں گے۔ کیونکہ ڈومیسٹک میں اسپنرز کو باؤلنگ کرنے کا موقع ہی نہیں ملتا تھا۔
اظہر محمود نے کہا کہ اسکور کرنے کا طریقہ آنا چاہیے۔ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں دماغی طور پر مضبوط ہونا چاہیے۔ پاکستان کو اسپنرز کے خلاف اچھی بیٹنگ کرنا سیکھنی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے پاس باؤلنگ کا کافی تجربہ ہے۔ اور راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ نے ہر طرح کے باؤلرز کو مدد دی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلی اننگز کے اختتام پر بالنگ میں اچھی کارکردگی نہیں دکھائی، مواقع ضائع کئے: شان مسعود
ہیڈ کوچ نے کہا کہ گزشتہ سال صرف چار ٹیسٹ میچز کھیلے گئے۔ اب زیادہ میچز کھیلیں گے تو تجربہ حاصل ہو گا۔ جبکہ پاکستانی بیٹرز کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کا زیادہ تجربہ نہیں ہے۔
