بالی ووڈ کے معروف اداکار بوبی دیول نے اپنے کیریئر کے مشکل دور کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے کہا کہ کام کے لیے ہاتھ جوڑنا کبھی شرم کی بات نہیں۔
اداکار نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اُس وقت کام ملنا آسان نہیں تھا، براہِ راست پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کے پاس جا کر کہتے تھے میں بوبی دیول ہوں، براہِ مہربانی مجھے کام دیجئے۔
سری دیوی کی یاد میں جھانوی کپور کی دل چھو لینے والی نظم
اداکار نے کہا کہ کام مانگنا شرم کی بات نہیں تھی بلکہ ضروری تھا تاکہ میں اپنے قدم مضبوطی سے جمانے میں کامیاب ہو سکوں۔
بوبی دیول نے کہا کہ جب فعال اداکاری نہیں کر رہا تھا، تب گھر بیٹھنا اور خود کو بےکار محسوس کرنا ایک منفی احساس پیدا کرتا تھا، میرے بیٹے کے الفاظ نے مجھے ہلا کر رکھ دیا تھا، جب اس نے کہا کہ امی، پاپا گھر بیٹھے ہیں اور تم صبح سے کام پر جا رہی ہو۔
بھارتی گلوکار و اداکار رِشبھ ٹنڈن دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
واضح رہے کہ اب بوبی دیول دوبارہ بڑے پروجیکٹس میں نظر آ رہے ہیں، جن میں فلم اینیمل اور شارخ خان کے بیٹے کی سیریز بھی شامل ہے۔
