پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کا کنٹریکٹ معطل کر دیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے متعدد بار پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، ملتان سلطانز نے پی ایس ایل کی ساکھ کو نقصان پہچانے کی کوشش کی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ علی ترین سوشل میڈیا اور مین سٹریم میڈیا پر بورڈ کیخلاف بیان بازی کرتے رہے۔
جنوبی افریقہ اور سہ ملکی سیریز کیلئے وائٹ بال اسکواڈ کا اعلان ، بابر ، حارث اور نسیم کی واپسی
بتایا جا رہا ہے کہ اگر معاملات طے نہ ہوئے تو پی ایس ایل کے 11 ویں ایڈیشن میں ٹیم نئے مالکان کے ساتھ شریک ہو گی۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز اس وقت لیگ کی سب سے مہنگی فرنچائز ہے جو تقریباً سوا ارب روپے سالانہ فیس ادا کرتی ہے تاہم ٹیم کے مالکان کچھ عرصے سے پی ایس ایل کے انتظامی ڈھانچے اور بورڈ پر کھل کر تنقید کر رہے تھے۔
