امریکی شہریوں کی اکثریت امریکہ کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیے جانے کے حق میں ہے۔
یہ بات انٹرنیشنل نیوز ایجنسی روئٹرز کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں سامنے آئی۔
سروے کے مطابق زیادہ تر امریکی شہری، جن میں 80 فیصد ڈیموکریٹس اور 41 فیصد ریپبلکن شامل ہیں، سمجھتے ہیں کہ امریکہ کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لینا چاہیے۔
یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس معاملے میں انکار عوامی رائے سے مطابقت نہیں رکھتا۔
سروے میں 59 فیصد امریکیوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حمایت کی، جبکہ 33 فیصد نے مخالفت کی۔
سروے کے مطابق تقریباً نصف ریپبلکن (53 فیصد) اس اقدام کے مخالف ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں برطانیہ، کینیڈا، فرانس اور آسٹریلیا سمیت کئی مغربی ممالک نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کیا ہے، جس پر اسرائیل نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
سروے میں 60 فیصد امریکیوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں حد سے زیادہ ہیں۔
Thousands of Protesters take to the Streets in NYC, Marching with a Massive Palestine Flag in Solidarity with Gaza.
The rally began outside Fox News, criticizing media complicity in Genocide. pic.twitter.com/GciFyQ6aul
— The Resonance (@Partisan_12) October 8, 2025
دوسری جانب، جنگ بندی کے معاہدے نے غزہ میں امن کی امید پیدا کی ہے۔ سروے کے مطابق 51 فیصد امریکیوں نے کہا کہ اگر امن قائم رہا تو ٹرمپ یہ “اہم کریڈٹ” لینے کے حقدار ہوں گے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، اگرچہ غزہ میں امن کا عمل غیر یقینی ہے، لیکن سروے میں ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کی مقبولیت میں معمولی اضافہ دیکھا گیا، جو 38 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
