آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ (icc t20 world cup 2026)میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ8 فروری کو کولمبو میں متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق،آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ7 فروری سے 8 مارچ2026 تک جاری رہے گا جس کی میزبانی بھارت اور سری لنکا مشترکہ طور پر کریں گے۔ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت کے کم از کم پانچ شہروں اور سری لنکا کے دو مقامات پر منعقد ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فائنل میچ احمد آباد یا کولمبومیں کھیلا جائے گا۔ حتمی مقام کا فیصلہ “ہائبرڈ ماڈل” کے تحت کیا جائے گا، جو اس بات پر منحصر ہوگا کہ پاکستان ٹورنامنٹ کے فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرتا ہے یا نہیں۔
آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 20 ٹیمیں شرکت کریں گی۔ دونوں میزبان ممالک کے علاوہ، 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی ٹاپ سات ٹیموں افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، امریکا اور ویسٹ انڈیزنے براہ راست کوالیفائی کیا ہے۔
اس کے علاوہ پاکستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ نے اپنی رینکنگ کی بنیاد پر براہ راست رسائی حاصل کی۔ ریجنل کوالیفائرز کے ذریعے کینیڈا نے امریکا ریجن سے، نیدرلینڈز اور اٹلی نے یورپ سے جگہ بنائی، جن میں اٹلی پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے جا رہا ہے۔
نمیبیا اور زمبابوے نے افریقی ریجن سے کوالیفائی کیا، جبکہ نیپال، عمان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) ایشیائی ٹیموں کے طور پر ایونٹ میں شامل ہوں گی۔
ٹورنامنٹ کافارمیٹ گزشتہ ورلڈ کپ جیسا ہی ہوگا۔ 20 ٹیموں کو چار گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، ہر گروپ میں پانچ ٹیمیں شامل ہوں گی۔ ہر گروپ کی دو بہترین ٹیمیں سپر ایٹ مرحلےمیں جائیں گی، جس کے بعد سیمی فائنلز اور فائنل کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں:بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایک بار پھر ایشیاکپ کی ٹرافی مانگ لی
پاکستانی کرکٹ فین کا بھارتی کپتان شبھمن گل سے ہینڈ شیک ،پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگادیا
