وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری (Tariq Fazal Chaudhry)کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں پر کوئی قدغن نہیں،بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں کوئی رکاوٹ ہے تو ہم جائزہ لیں گے،ہم بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ شفٹ کرنے کیلئے تیار ہیں ،پی ٹی آئی درخواست دے۔
ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ان کی پوری فیملی ملتی ہے،وکلا بھی ملتے ہیں۔
ہم تو چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی سے سیاسی لوگ ملیں،پی ٹی آئی ایک درخواست دے ہم بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ شفٹ کردیں گے،بانی پی ٹی آئی سسٹم کو بگاڑ رہے ہیں،سہیل آفریدی کے وزیر اعلیٰ بننے کی وجہ انتشار ہے۔
ہمیں پہلے سے پتہ تھا علی امین گنڈاپور کیخلاف کونسی لابی بات کررہی تھی،مجھے سہیل آفریدی کی ذات سے کوئی مسئلہ نہیں،میری دعا ہے کہ سہیل آفریدی صوبے کے عوام کی خدمت کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن ہوں گے اور ہم جیتیں گے،اس وقت بلدیاتی الیکشن ایشو نہیں،اس سے زیادہ اہم چیزیں ہیں۔
پوری دنیا کے سامنے پاکستان کی عزت اور وقار بلند ہوا ہے،پاکستان نے افغانستان کے اندردہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
مزید پڑھیں:کے پی میں بزدار طرز کا سہیل آفریدی سوچ سمجھ کر لگایا گیا، طلال چودھری
نئےوزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی بیرون ملک سفرنہیں کرسکتے
