آسٹریلیا کے شہرایڈیلیڈ (adelaide)میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جب ایک پاکستانی کرکٹ فین نے شاپنگ کرتے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان شبھمن گل کو ہینڈ شیک کیا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا دیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کپتان ایڈیلیڈ کی ایک مقامی مارکیٹ میں شاپنگ میں مصروف تھے۔ اس دوران ایک پاکستانی کرکٹ فین نے انہیں پہچان لیا اور قریب جا کر نہ صرف ان سے مصافحہ کیا بلکہ موبائل کیمرے سے ویڈیو بھی بنالی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ کرکٹ فین شبھمن گل کے ساتھ ہاتھ ملا کر “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ لگاتا ہے۔
شبھمن گل تھوڑا مسکرائے اور آگے چل دئیے ، واقعے کی ویڈیو چند ہی گھنٹوں میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور ہزاروں صارفین نے اس پر تبصرے کیے۔واضح رہے بھارتی کرکٹ ٹیم اس وقت آسٹریلیا کے دورےپر ہے ۔
مزید پڑھیں:بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی دفتر آ کر وصول کر لے، محسن نقوی
اے سی سی دفتر آکر ٹرافی وصول نہیں کریں گے، بھارتی بورڈ نے محسن نقوی کا مطالبہ مسترد کردیا
