وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز(Maryam Nawaz) کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں ریاستی رٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کیلئے غیرمعمولی فیصلے کئے گئے۔
صوبے میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کا نفاذ لازمی اور مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،ہر ضلع میں وِسل بلور سیل بھی قائم کیا جائیگا،انتہا پسند جماعت اور غیر قانونی مقیم شہریوں کیخلاف ہیلپ لائن 15 میں خصوصی سیل قائم ہوگا،پنجاب کے عوام انتہا پسند جماعت اور غیرقانونی تارکین وطن کی اطلاع کیلئے15 پر کال کریں۔
حکومت نے صوبے کو غیر قانونی اسلحہ سے پاک کرنے کیلئےاقدامات تیز کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے،پنجاب میں ڈالا کلچر ،بدمعاشی اور مافیا کلچر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔
امن کمیٹیز کو فوری طور پر مؤثر اور مزید فعال بنایا جائیگا،پنجاب امن کمیٹیز کو جاری تمام آپریشنز پر آن بورڈ رکھا جائے گا،ہر شہری کے دروازے تک موبائل پولیس اسٹیشن کی خدمات پہنچائی جائیں گی۔
کومبنگ آپریشنز اورکارروائیاں صرف مخصوص انتہا پسند ذہنیت کیخلاف ہیں،کومبنگ آپریشنز اورکارروائیاں کسی فرقے یا عقیدے کے خلاف ہر گز نہیں۔
انتہا پسند جتھوں کے اشتہارات، تصاویر اور پلے کارڈز پر سخت پابندی اور کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا،ضلعی انتظامیہ روزانہ غیرقانونی تارکین وطن کیخلاف کومبنگ آپریشن رپورٹس اپ ڈیٹ کریں گی۔
کتنے غیرقانونی رہائشی کہاں کہاں کاروبار سے منسلک ہیں ؟رپورٹس میں روزانہ اپ ڈیٹ کرنا ہوگا،پنجاب انتظامیہ روزانہ بتائے گی کتنے بین الاقوامی باشندے ٹیکس نیٹ میں لائے گئے۔
عوام غیرقانونی رہائشیوں کو دکان یا مکان کرائے پر نہ دیں ورنہ کارروائی ہوگی،سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کیخلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات درج ہونگے۔
پنجاب میں سوشل میڈیا پر شرانگیزی و نفرت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ کر دی گئی،غیرقانونی اجتماعات یا بازار بند کرانے والوں پر دہشتگردی قوانین لاگو ہوں گے۔
مزید پڑھیں:مریدکے میں پرتشدد احتجاج کے بعد سعد رضوی اور انس رضوی پر قتل کا مقدمہ درج
لاہور میں گلے پر ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ، ایک زخمی، مریم نواز نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی
