نیب ٹیم نے مختلف چھاپوں کے دوران 40 ارب روپے کے کوہستان اسکینڈل میں مزید آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،جس کے بعد گرفتارملزمان کی تعداد 26 ہوگئی۔
نیب ذرائع کے مطابق دس گرفتارملزمان نے نیب کو پلی بارگین کی درخواست جمع کرادی،مرکزی ملزم ایوب ٹھیکیدار کی پلی بارگین کی استدعا مسترد کردی گئی۔
پلی بارگین کرنے والوں میں قیصراقبال اورانکی اہلیہ بھی شامل ہیں،مرکزی ملزمان قیصراقبال اوراہلیہ کے اکائونٹ سے دس ارب روپے ہونے کی نشاندہی ہوئی تھی۔
اب تک سیکنڈل میں پانچ ارب سے زائد کی ریکوری بھی کی جاچکی ہے،کوہستان اسکینڈل میں چالیس سے زائد ملزمان ملوث ہیں۔
سکینڈل میں سرکاری افسران، ٹھیکیداروں اور بینک حکام کی ملی بھگت سے جعلی کمپنیوں اور جعلی دستاویزات سے40 ارب روپے نکلوائے گئے تھے۔
گرفتار ملزمان میں ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کوہستان کے الفت علی ،عبدالباسط جدون ،محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکے عبدالباسط، ٹھیکیدار سرتاج خان اوریحییٰ کے علاوہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کوہستان شیرباز بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:کوہستان اسکینڈل ، 4 ملزمان پلی بارگین کے تحت رقم واپسی پر تیار
کوہستان کرپشن سکینڈل، 56 کمپنیوں اورافراد کے اکاؤنٹس میں پیسہ رکھنے کا انکشاف
