سپریم کورٹ آف پاکستان(supreme court of pakistan) نے عوام کے لیے انصاف تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی جانب ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پبلک فیس لیٹیشن پورٹل کا آغاز کر دیا ہے۔

پورٹل سپریم کورٹ کی سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہے جس سے شہری اب کیسز کی تفصیلات ، درخواستوں کی صورتحال دیکھ سکیں گے اورشکایات درج کروا سکیں گے جو پہلے عدالت کے چکر لگانے سے ہی ممکن ہو تا تھا۔
پورٹل کے ذریعے جلد سماعت کی درخواستوں،مقدمات کے التوا اور ویڈیو لنک پٹیشنز بھی مانیٹر کی جاسکتی ہیں۔
ہر درخواست کے جمع ہونے سے لے کر فیصلے تک کے تمام مراحل آن لائن دیکھے جاسکتے ہیں۔عوام نے سپریم کورٹ کی جانب سے فراہم کردہ اس سہولت کو سراہا ہے۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے 8 ریگولر بنچوں کی سماعتیں، خصوصی آئینی بنچ 26ویں ترمیم کیس سنے گا
سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری، پرنسپل سیٹ پر 9 بینچوں کی سماعتیں مقرر
