کراچی: میٹرک بورڈ نے نہم جماعت سائنس و جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق سائنس گروپ میں ایک لاکھ 75 ہزار 511 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ جن میں کامیابی کا تناسب 78.26 فیصد رہا۔
جنرل گروپ ریگولر و پرائیویٹ میں 14 ہزار 984 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی۔ اور جنرل گروپ میں کامیابی کا تناسب 54.38 فیصد رہا۔
نہم جماعت سائنس و جنرل گروپ کے نتائج بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سرکاری کالجز کے طلبا کے لیے نئی ہدایات جاری
چیئرمین میٹرک بورڈ نے کہا ہے کہ نتائج میں شفافیت ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
سائنس گروپ میں ایک لاکھ 77 ہزار 660 طلبا رجسٹرڈ ہوئے۔ غیر حاضر طلبا کی تعداد 2 ہزار 149 تھی۔ تمام پرچوں میں کامیاب طلبا کی تعداد ایک لاکھ 37 ہزار 350 رہی۔ 6 پرچوں میں 18 ہزار 185، 5 پرچوں میں 7 ہزار 690، 4 پرچوں میں 4 ہزار 398، 3 پرچوں میں 2 ہزار 462، 2 پرچوں میں ایک ہزار 338 اور ایک پرچے میں ایک ہزار 375 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔
اسی طرح جنرل گروپ ریگولراور پرائیویٹ میں میں 15 ہزار 954 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی۔ جبکہ 970 امیدوار غیر حاضر رہے۔ پرائیویٹ جنرل گروپ میں 5 ہزار 46 امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی۔ اور 4 ہزار 689 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جبکہ 357 امیدوار غیر حاضر رہے۔ ساتوں پرچوں میں کامیابی کا تناسب 48.26 فیصد رہا۔
