اسلام آباد، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے باہر میڈیکل طلبہ نے شدید احتجاج کیا اور مرکزی دروازے کے سامنے دھرنا دے دیا جبکہ اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کرطلبہ کومنتشرکردیا ہے۔
مظاہرین نے انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور ایم ڈی کیٹ کے حالیہ فیصلوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
طلبہ کا کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ میں حاضری اور نمبروں کے تناسب میں اضافے کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے اور اسے فوری طور پر واپس لیا جائے ان کے مطابق یہ اقدامات ہزاروں طلبہ کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری پی ایم ڈی سی کے اطراف تعینات رہی جبکہ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، مظاہرین نے واضح کیا کہ ان کا دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا۔
پاکستانی پاسپورٹ کا ڈیزائن مکمل طور پر تبدیل کرنے کا فیصلہ
طلبہ تنظیموں نے حکومت اور پی ایم ڈی سی سے مطالبہ کیا ہے کہ ایم ڈی کیٹ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے تاکہ میرٹ کی بنیاد پر شفاف نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔
