جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر

جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا گیا۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں محمد حسن معاویہ کی جانب سے علی چنگیز سندھو ایڈووکیٹ کی جانب سے ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، محسن نقوی

ریفرنس میں جسٹس اعجاز اسحاق justice sardar ejaz ishaq khan کو عدالتی کارروائی سے روکنے اور نوکری سے برخاست کرنے کی استدعا کی گئی ہے، کہا گیا کہ جج کی طرف سے بلاسفیمی پٹیشنز میں متعصبانہ رویہ اپنایا گیا۔

ریفرنس کے مطابق اسپیشل برانچ اور دیگر اداروں کی طرف سے جمع کروائی گئی رپورٹ کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے،قانونی کارروائی سے روکنے کے لئے دائر درخواست پر ملتوی شدہ سماعت کے دن چیمبر سے آڈر کیا گیا۔

علیمہ خان کے چوتھی بار ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، ضامن کے مچلکے ضبط

سپریم جوڈیشل کونسل میں دائر کئے گئے ریفرنس میں کہا گیا کہ درخواست گزار کے ساتھ غیر مناسب رویہ اور غیر قانونی الفاظ کا استعمال کیا گیا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp