یوگنڈا کے مصروف ترین شاہراہوں میں سے ایک پر دو بسوں کے درمیان خوفناک تصادم میں کم از کم 63 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔
حادثے کی ابتدائی تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ کمپالا اور شمالی شہر گولو کو ملانے والی مرکزی شاہراہ پر پیش آیا۔
یوگنڈا پولیس فورس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ دونوں بسیں مخالف سمتوں سے آ رہی تھیں اور ایک لاری اور ایک ایس یو وی گاڑی کو تیز رفتاری میں اوورٹیک کرنے کی کوشش کر رہی تھیں۔
اوورٹیکنگ کے دوران دونوں بسیں آمنے سامنے آ گئیں، جس کے نتیجے میں شدید تصادم ہوا اور 63 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
TRAGEDY ON KAMPALA-GULU HIGHWAY
63 Dead in Midnight Crash at Kitaleeba A fatal four-vehicle collision involving two buses, a lorry, and a Toyota Surf has claimed 63 lives and left many injured near Asili Farm.
Police urge extreme caution as investigations continue.#CapitalFm pic.twitter.com/P8wbK4eh0q
— Capital FM Uganda (@CapitalFMUganda) October 22, 2025
حادثے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد تصادم کا شکار ہونیوالی ان دو بسوں کے مسافر تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد کئی زخمیوں کو نزدیکی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو اہلکاروں اور مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔
. @M_Kananura “63 people have been confirmed dead and several others injured in a road fatal crash that occurred today, 22nd October 2025, at 12:15 am at Kitaleba Village, near Asili Farm, along the Kampala–Gulu Highway.
The fatal crash involved four motor vehicles; UBF 614X,… pic.twitter.com/ipTNC8XxYp— Uganda Police Force (@PoliceUg) October 22, 2025
یوگنڈا میں سڑکوں کی خستہ حالی، گاڑیوں کی غیر محتاط ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث مہلک حادثات عام ہیں۔
مقامی حکام نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل تحقیقات کا عندیہ دیا ہے۔
