کراچی: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی کی سنی تحریک کے چیئرمین محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔
سیلاب کے باجود مہنگائی سنگل ڈیجیٹ پر، شرح نمو 3.5 فیصد رہے گی، وزیر خزانہ
ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ مذہبی ہم آہنگی اور یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ معرکہ حق میں بھی علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم رہا ہے،پاکستان ترقی کے لیے ٹیک آف کر چکا ہے، ان حالات میں سب کو مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے۔
جی ایچ کیو حملہ کیس ، 13 گواہان کے بیانات دوبارہ ریکارڈ کرنیکی عمران خان کی درخواست منظور
انہوں نے کہا کہ آج پاکستان کے لئے سب کو یکجان ہونا ہو گا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں صدر سنی تحریک صاحبزادہ علامہ بلال عباس قادری، سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری، طیب حسین قادری، عبداللہ اکرم قادری، سلمان قادری، شہباز قادری، عمران قادری اوردرویش رضا عباسی بھی موجود تھے۔
